بچپن میں ایک انگلش فلم دیکھی تھی جو پاکستان ٹیلی ویژن نے نشر کی تھی. جس کا مرکزی خیال یہ تھا کہ ایک ڈريكولا جسکو بھی اپنا شکار کرتا اس کو اپنا جیسا کرلیتا یعنی وه بھی ڈريكولا بن جاتا پھر وه بھی جسکا شکار کرتا و ه ڈريكولابن جاتا اسطرح ڈريكولا کی تعداد اس حد تک بڑ جاتی کہ ان کو قابو کرنا انتظامیه کے لیے محال ہوجاتا. اگر میں اس فلم میں ڈريكولا کا موازنہ سرکاری ادارو کے ڈريكولا میرا مطلب ہے کہ کرپٹ بيروكريٹس سے کروں تو صورتحال اس سے مختلف نہیں ہوگی. جو شریف انسان ان کرپٹ بيروكريٹس کاایک بار شکار ہوجا ئیے و ه بھی کرپٹ ہوجاتا ہے اور یوں و ه اپنا بدلہ کسی اور شریف انسان سے لیتا ہے.چنانچہ وه بھی کرپٹ بن جاتا ہے. اسطرح ان کی تعداد میں دن بہ دنتیز ی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان سرکاری ڈريكولاز نے میرے وطن کو کھوکھلا کردیا .
You need to be a member of MyEnglishClub to add comments!
Replies